وزیراعظم میاں نواز شریف پچیس دسمبر 1949 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ اینتھونی ہائی سکول سے حاصل کی ۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گريجويشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ نواز شریف نے سیاست کا آَغاز سابق فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں کیا، 1981ء ميں پنجاب کی صوبائی کابينہ ميں بطور وزيرِخزانہ شامل ہو گئے۔ کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ سے نواز شریف کھيلوں کے وزير بھی رہے.
1988ء کے انتخابات میں نواز شریف دوبارہ وزيرِاعلٰی منتخِب ہوئے، 6 نومبر 1990ء کو نواز شریف نے بطور منتخِبوزیراعظم حلف اُٹھايا،تاہم وہ اپنی پانچ سال کی مدت پوری نہ کر سکے . 1997 میں ایک بار پھر وزیر اعظم کا حلف اٹھایا لیکن ننانوے میں سابق فوجی آمر پرویز مشرف نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور انہیں جلا وطن کردیا گیا، 2006ء میں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹو سے مل کر دستخط کیے، عدالت عظمی کی اجازت پر 25 نومبر، 2007ء کو لاہور پہنچے، 2013 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کی۔ اور وہ تیسری بار وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے۔
وزیراعظم نواز شریف کرکٹ کے دلدادہ ہیں، وہ ناصرف گورنمنٹ کالج میں کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں بلکہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی کئی دفعہ کرکٹ کھیلتے دکھائی دئیے ، نواز شریف نے اپنے سیاسی حریف عمران خان کے ساتھ بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔