سرینگر (کے پی آئی+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کیساتھ غیرانسانی سلوک کیخلاف احتجاج جاری‘ بھارتی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیری نوجوانوں بالخصوص سیاسی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھنے کے خلاف سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کےا گےا۔ مظاہرے میںمسرت عالم بٹ، مشتاق الاسلام اور آسیہ اندرابی کی رہائی کا مطالبہ کےا گےا، سول سوسائٹی سے وابستہ افراد پریس کالونی میں جمع ہوئے۔ اس سے قبل یوتھ سوسائٹی نے مخصوص انداز میں احتجاج کیا اور علامتی طور پر سیاہ کپڑے اپنے سر اور چہرے پر اوڈھ دیئے۔ ادھر امت اسلامی کی طرف سے مزاحمتی قائدین کی مسلسل نظربندی کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں امت اسلامی کے قائدین کے علاوہ بار ایسوسی ایشن، تجارتی انجمنوں اور ٹرانسپورٹ انجمنوں نے بھی شرکت کی۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےئرمےن سید علی گےلانی نے تہاڑ جیل میں قےد کشمیری قیدیوں کی بگڑتی صحت پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے متعلق خدشات ظاہر کئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کی جےلوں میں60 سے زےادہ حرےت پسند رہنما ظالمانہ قانون پبلک سےفٹی اےکٹ کے تحت قےد ہےں۔ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے بیٹے کو ایک بار پھر دہلی طلب کر لیا ہے۔ سید نسیم گیلانی کو کل 26دسمبرصبح 11بجے این آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ان سے کہا گیا فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ان سے کچھ باتوں کی وضاحت جاننی ہے۔ عوامی اتحاد اے آئی پی کے سربراہ رشید نے پاکستان سے بھی اپیل کی ہے وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملانے کیلئے بھارت کی طرف سے پیش کردہ خدشات دور کرے۔ نئی دہلی میں تعینات فوج کے ایک بریگیڈئر کو ایک خاتون کیساتھ تعلقات کی پاداش میں لائن حاضر کرکے اس سے تفتیش شروع کی گئی ہے۔
کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کیساتھ غیرانسانی سلوک کیخلاف احتجاج جاری‘ بھارتی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
Dec 25, 2017