پاکستان میں ملائیت کی کوئی گنجائش نہیں: زرداری

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم کے 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان میں ملائیت کی کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان کے بانیوں نے اسے ایک ترقی پسند، جدید، کثیرالجہتی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا جہاں قائداعظم کے الفاظ میں ریاست کا مذہب سے واسطہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا جمہوریت، مذہب اختیار کرنے کی آزادی اور ضمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی پاکستان کے قیام کے رہنما اصول تھے۔ ہم کچھ لوگوں کو مذہب یا کسی بھی نام پر چند لوگوں کو اس ملک کے حوالے نہیں کر سکتے۔ آئیڈیالوجی اور مذہب کا بہت زیادہ غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور انہیں آزادی اظہار کو دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب اس بات کی سخت ضرورت ہے اس بات کی اصلاح کی جائے۔ پیپلزپارٹی اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے وہ پاکستان کے قیام کے اصولوں کا تحفظ کرے گی۔ آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے مذہبی بنیادوں پر بنائے گئے چند قوانین کے غلط استعمال کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ پارٹی اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مسیحیوں اور تمام غیرمسلموں کے خلاف ہر قسم کے امتیاز سے انہیں تحفظ دے گی اور ان کے خلاف مذہبی بنیادوں پر بنائے ہوئے قوانین کے غلط استعمال سے انہیں تحفظ دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...