.سابق حسینائوں کے بارے میں نازیبا ای میلز پر مس امریکہ تنظیم کے سربراہ مستعفی

واشنگٹن (اے این این)مس امریکہ آرگنائزیشن(ایم اے او)کے سی ای او سیم ہسکل نے مقابلہِ حسن میں شریک خواتین کے ساتھ نازیبا انداز اختیار کرنے سے متعلق ای میلز منظر عام پر آنے کے بعد استعفی دے دیا ہے۔اپنے بیان میں ادارے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مسٹر ہسکل کا استعفی منظور کیا جاتا ہے اور چیئر پرسن لن ویئڈنر بھی مستعفی ہو رہے ہیں۔ افشا ہونے والی ای میلز میں مقابلہ حسن میں کامیاب ہونے والی سابقہ خواتین کے بارے میں نازیبا حوالے دیے گئے ہیں اور ان کی جنسی زندگی کے بارے میں بھی بیہودہ تبصرے کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...