فاٹا پر 7 جماعتی اجلاس ناکام رہا، انضمام کے مخالف ہیں نہ حامی: فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا معاملے پر 7 جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ناکام ہوا۔ فاٹا انضمام کے مخالف ہیں نہ حق میں۔ فاٹا کا مسئلہ قبائلیوں کی مرضی سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ فاٹا معاملے پر ہمیں قبائلی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ فاٹا سپریم کونسل کی وزیراعظم سے ملاقات مثبت رہی۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات مثبت رہی۔ڈیر ہ اسماعیل خان میں دینی درسگاہ جامعہ نعمانیہ میں جمعیت علمائے اسلام کے راہنما حاجی عبداللہ شاہ جہان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔فضل الرحمن نے کہا کہ جلد بازی اور تمام تر آئینی رکاوٹیں پھلانگنا معقول عمل نہیں بلکہ طریقے اور سلیقے سے اس عمل کو انجام دیا جائے،فاٹا میں کسی حد تک انضمام کی حمایت ہے تو اس سے بڑھ کر مخالفت بھی ہے جبکہ فاٹاکے اندرالگ صوبے اور پرانانظام جاری رکھنے کی بھی تحریک ہے ۔بعد ازاں 300 سے زائد قبائلی عمائدین کے جرگہ نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور فاٹا مسئلے پر انکے موقف کو قبائل خیبر پی کے اور پاکستان کے مفاد کے عین مطابق قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...