اراضی ریکارڈسنٹرمیں رشوت کے بغیرانتقال کی منتقلی وفردملکیت حاصل کرناناممکن ہوگیا وزیراعلیٰ نوٹس لیں: عوامی حلقے

Dec 25, 2017

ساہوکا (نامہ نگار)پنجاب حکومت نے عوام کوبروقت اوررشوت کے بغیراپنی جائیدادکی منتقلی اورحصول فردملکیت وغیرہ کیلئے صوبہ بھرمیں اراضی ریکارڈسنٹربنائے ہیں لیکن تحصیل بوریوالااراضی ریکارڈسنٹرمیں کرپشن اوربدعنوانی اپنے عروج کوپہنچ چکی ہے۔اراضی ریکارڈسنٹرمیں میں موجودعملہ نے ٹاﺅٹ رکھے ہوئے ہیں جوکام کی غرض سے آنے والے سائلین سے باہرہی مک مکاکرلیتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں