ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے مچلکہ پر منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ ممتاز آ باد سے 20 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم شہزاد نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ ممتاز آ باد میں3 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے جبکہ رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے اور اسے مقدمہ میں بدنیتی پر ملوث کیا جارہا ہے لہذا انہیں گرفتار نہ کرنےکا حکم دیاجائے۔