طالبہ کے اغواءکی کوشش ، رکشہ ڈرائیور فرار ، اشتہاری خواتین بھی بھاگ گئیں ، متعدد منشیات فروش قابو آگئے

شاہ جمال(نامہ نگار)غلام عباس نے بتایا کہ اس کی بیٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ جمال میں کلاس نہم میں زیر تعلیم ہے جسے رکشہ ڈرائیور عمران سکول کی بجائے کہیں اور لے جانے کی کوشش پر لڑکی کے شو ر پر فرار ہو گیا ۔ حبیب اللہ نے بتا یا کہ وہ بھائیوں محمد ریاض،غلام شبیر اورمحمد سجاد کے ہمراہ والد کی قبر کی لپائی کر رہے تھے کہ پولیس کی بلا میں سول وردی میں ملبوس پانچ نا معلوم افراد آئے اور محمد ریاض اسے گاڑی میں ڈالو باقی افراد نے جو کہ سفید کپڑوں میں ملبوس تھے اس پر ٹوٹ پڑے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے گاڑی میں ڈال کر چلے گئے واقعہ کی بابت سول ڈیفنس اسلام آ باد کو درخواست دی سول ڈیفنس کے حکم کی روشنی میں پولیس تھانہ شاہ جمال نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،قتل کے مقدمہ میں تھانہ شاہجمال کومطلوب کوٹ چھٹہ کی رہائشی نسیم دختر نور محمد لشاری کے بارے مخبر نے اطلاع دی کی وہ اپنے عزیز اجمل لشاری کے ہمراہ اور اسی مقدمہ میں مطلوب ممتاز مائی زوجہ غلام یٰسین اپنے والد خادم حسین کے ہمراہ چوک احمد مو ہانہ کے مقام پر موجود ہیں الگ الگ ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دیکر گرفتاری کی کوشش پر پولیس کو آ تا دیکھ کر دونوں مجرم خواتین کو پولیس کی اطلاع دیکر اور موٹر سائیکلوں پر بٹھا کر شہر کی تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے،پولیس نے منشیات فروش محمد رمضان کو گرفتار کر کے 12عدد ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد ہو ئیں ۔ محمد ندیم سے 10لٹر،عثمان کوریہ کے مظہر حسین سے 8لٹر،چک شوری کے اجمل سے 10لٹر،دانڑیں کے صدیق شاہ سے 10لٹر،جھوک اتراءکے محمد سرفراز سے 20لٹر اور چک شوری کے کاشف سے 15لٹر شراب برآمد کر لی گئی، پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی نے تیز رفتار ڈالے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ نوہن والی کی رہائشی کنیز بی بی نے بتایا کہ اس کی بہو کے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر ملزمان عبدالصمد،سجاول اور دوکس نامعلوم مسلح سوٹے اور پستول اس کے گھر گھس آ ئے اور مقدمہ درج کرانے کا نتیجہ بھگتنے کا کہہ کر ٹوٹ پڑے اور شدید زخمی کر دیا دوسرے واقعہ میں اترا سندیلہ کی رہائشی گلشن مائی نے بتایا کہ آصف،ارشاد،مصور،رضو مائی،ماریہ عورتوں کے درمیان تلخ کلامی پر اس کے گھر گھس آ ئے تشدد کیا اس دوران اس کی طلائی بالیاں اور گرنے والی نقدی12000روپے بھی سرقہ کر لی الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے۔
اغواءکوشش

ای پیپر دی نیشن