فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہئے: سبطین حیدر سبزواری

Dec 25, 2017

ملتان( نامہ نگار خصوصی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نے امریکہ کو پیغام دے دیا ہے کہ ٹرمپ کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔ اسے عالمی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان واپس لینا چاہیے۔ ورنہ واضح نظر آرہا ہے کہ امریکی ہٹ دھرمی، بین الاقوامی قوانین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ذوالفقار حیدر نے بھی مذمت کی۔

مزیدخبریں