ملتان (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سینئر رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی قیام پاکستان کے سلسلے میں جدوجہد کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور آج پارٹی چیئرمین عمران خان بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی جدوجہد میں کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر عذرا وقار گل بانو صفیہ سلمیٰ آصف نورین ظفر شمیم بھی موجود تھیں تقریب میں انہوں نے مسیحی برادری سے بھی اظہاریکجہتی کیا ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ قائداعظم کی بدولت آج ہم ایک آزاد مملکت پاکستان میں آزادی اور سکھ کا سانس لے رہے ہیں ۔