خانیوال(خبرنگار)بیٹھک تنظےم اور سینٹ فلومینا گروپ کے زےر اہتمام کرسمس پیس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بیٹھک تنظےم کے ڈائرےکٹر شہزاد فرانسس کا کہنا تھا کہ قیام امن اورسماجی رشتو ں کو مضبوط بنانے کےلئے مشترکہ ثقافت کا فروغ ناگزےر ہے اسی لئے بےٹھک تنظیم خانےوال مےں اظہار رائے اور سماجی آزاےوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پرماہر تعلیم فرانسس جیکب، سسل پال،پرویز حمید اورروحی بانو، نے بھی خطاب کرتے کرسمس کے پیغام کو تمام انسانیت کیلئے امن اور بھائی چارے کے فروغ کا مظہر قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کو مل کر منانا دراصل ایک دوسرے کیلئے قبولیت اور محبت کا پیغام ہے ۔ اس موقع پر شیراز نصیر، شافیہ لوقس ،پیٹرک ندےم، رانی طالش، گلما لطیف، عروج شمشیر، اینجل یوسف او ر دیگر نے بھی گیت اور ٹیبلو پیش کئے کرسمس کیک بھی کاٹا گیا انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں سانحہ کوئٹہ مےں شہےد ہونے والے افرادکی ےاد مےں شمعےن روشن کی گئی ۔
شہزاد فرابس
قیام امن کیلئے مشترکہ ثقافت کا فروغ ناگزیر ہے: شہزاد فرانس
Dec 25, 2017