میاں چنوں: رکشہ بندش کیخلاف پاکستان مزدور اتحاد کے زیراہتمام ڈرائیوروں کا شدید احتجاج

میاں چنوں،محسن وال( خبر نگار،نامہ نگار)رکشہ بند ش کیخلاف پاکستان مزدور اتحاد کے زیر اہتمام رکشہ ڈرائیوروں کا شدید احتجاج۔ہمیں بے روز گار نہ کیا جائے۔مظاہرین پاکستان مزدور اتحاد کے زیر اہتمام ہزاروں رکشہ یونین کی جانب سے کلمہ چوک تلمبہ روڈ کو بلاک کرکے رکشہ بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کر کیا گیااحتجاجی جلسے میں مختلف سماجی تنظیموں کے رہنما اور ہزاروں رکشہ ڈرائیوز موجود تھے،مظاہرے کے دوران مظفر حسین قادری،میاں سجاد نازش ، مہر شوکت علی اور محمد منشاءکھکھ سمیت رکشہ یونین کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر گورنمنٹ کی جانب سے موٹر سائیکل رکشہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،اگر رکشہ بند ہوئے تو لاکھوں خاندارن فاقوں پر مجبور ہوجائے گے،رکشے بند ہونے سے نہ صرف عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہوگا بلکہ رکشہ ڈرائیوروں کے بچے تعلیم،صحت جیسے سہولیات سے محروم ہوجائیں گے۔ جلد از جلد رکشہ بندش کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔وہ کئی گھنٹے تک تلمبہ روڈ پر رکشے کھڑے کر کے دھرنا دے کر بیٹھے رہے ۔

ای پیپر دی نیشن