لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ طاقت کے نشے میں بدمست ہاتھی کی طرح دنیا میں خون خرابہ چاہتا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے جارحانہ رویہ اور سنگین نوعیت کے بیانات اقوام متحدہ میں سفارتی محاذ اور افغانستان جنگ میں ناکامی کا مظہر ہے۔ دہشتگری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کونظر انداز کرنا احسان فراموشی کے مترادف ہے۔ امریکی انتظامیہ کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔
امریکی انتظامیہ کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں: میاں مقصود
Dec 25, 2017