لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ کوئی طاقت ڈاکٹر طاہر القادری کو استعمال کر سکتی ہے اور نہ قصاص کے مطالبے سے ہٹا سکتی ہے ۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب کی قاتل حکومت ہے۔ماڈل ٹائون میں 100لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی حد تک گر سکتے ہیں مگر ڈرنے ،ہٹنے والے نہیں ۔حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے۔31دسمبر سے پہلے ہی قاتل مستعفیٰ ہو کر انصاف کا راستہ چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفے نہیں قاتل حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیے تھا۔