ملتان: سوائن سے ہلاکتوںکا سلسلہ جاری، ایک ہفتہ میں 3 افراد دم توڑ گئے

Dec 25, 2017

ملتان (آئی این پی) ملتان میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق ملتان میں سوائن فلو سے ایک ہفتہ میں خاتون سمیت تین مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ خطرناک وائرس کے شبہ میں 9مریض نشتر ہسپتال لائے جاچکے ہیں،سوائن فلو جسے سیزل انفلوائزااین ون،ایچ ون بھی کہا جاتا ہے کہ اس وقت نشتر ہسپتال میں 6مریض زیرعلاج ہیں جن میں خطرناک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،گزشتہ برس اس وائرس سے 8افرادجاں بحق اور75شدید متاثر ہوئے تھے،محکمہ صحت ذرائع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کی ہدایت کی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں