وزیراعظم کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوا نوازشریف آخری لمحات تک وزارت عظمیٰ کا کارڈ اپنے پاس رکھیں گے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری اطلاعات، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آخری لمحات تک وزارت عظمیٰ کارڈ اپنے پاس رکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ نواز شریف نے صحافیوں سے بات چیت میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا ہے لیکن پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس ضمن میں کوئی فیصلہ لینا ہوگا تو اسے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے ایجنڈے میں شامل کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...