اسلام آباد (صباح نیوز) محمود خان اچکزئی نے صدر سے فوری طورپر فاٹا سے ایف سی آر کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا۔ پولیٹیکل ایجنٹس کو ان فاٹا مقامی اسمبلیوں کے سیکرٹریز بنانے‘ گورنر کے براہ راست انتخاب کی تجاویز دیدی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چھ ملکی سپیکرز کانفرنس کے بعد اس خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔