مشکل میں پاؤں پڑنا اور نکل جانے پر گریباں پکڑنا ’’ن‘‘ لیگ کا شیوہ ہے‘ ترجمان پی ٹی آئی

Dec 25, 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال ہی نہیں شریفوں کا ہر درباری مجرمانہ ذہنیت کا حامل اور عوام کو بیوقوف تصور کرتا ہے مشکل میں پائوں پکڑنا اور مشکل نکل جانے پر گریبان میں ہاتھ ڈالنا ان کا شیوہ ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ معیشت کی سمجھ بوجھ ہوتو وزیر بہادر شرم سے پانی پانی ہوجائیں منصوبہ بندی کے وزیر کے طور پرانہوں نے ڈھنگ کا ایک منصوبہ نہیں بنایاداخلہ کی وزارت ہاتھ آئی تو جناب نے ملک کو خانہ جنگی کی دہلیز پر لاکھڑا کیاسی پیک منصوبہ دسترس میں آیا تو منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کے قصے سامنے آنے لگے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نام نہاد ارسطو نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کیا توعوام نے اسے مکمل طور پر مسترد کردیاعمران خان عوام کی امید اور مستقبل کی نوید ہیں احسن اقبال نوکری جاری رکھیں پھر شائد موقع نہ مل سکے احسن اقبال اقامے والی کمپنی سے بھی رابطے بحال کرلیں جلد ضرورت پڑنے والی ہے۔ دریں اثناء غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے پارٹی کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کرکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے ۔

مزیدخبریں