دہلی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے سابق ٹیسٹ کرکٹر صبا کریم کو جنرل مینجر کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا، وہ یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کیلئے رہنمائی، بجٹ کی تیاری، آپریشنل پلانز پر عملدرآمد اور پلیئنگ قوانین کی نگرانی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔ واضح رہے کہ صبا کریم نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے ایک ٹیسٹ اور 34 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔