خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کچھ دنوں میں دو سے تین دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی , بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا اگلا وزیراعظم ہے ، کہتے ہیں 2018 کے پورے سال کا خواب دیکھا ہے جس کے بارے میں 31 دسمبر کو بتائیں گے ، منظور وسان نے کہا کہ جنوری کا مہینہ سرد ہوگا جس میں نواز لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے استعفوں کا آغاز ہوگا جو فروری میں اختتام پذیر ہوگا . انہوں نے کہا کہ گریدنڈ ڈیموکریٹک الائنس اسٹبلشمنٹ کی تیار کردہ جماعت ہے ، آگے چل کر اسٹبلشمنٹ اس سے اپنا ہاتھ اٹھالے گی اور یہ پیپلز پارٹی میں ضم ہوجائے گی ، جی ڈی اے میں جو لوگ شامل ہیں وہ کرپشن کے بے تاب بادشاہ ہیں . منظور وسان نے کہا انہیں نہیں لگتا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے ۔