عدالت نے بیوی  کو قتل کرنیوالے شوہر علی حسن اور اس کی دوسری بیوی سحرش اور سالے کو اٹھائیس دسمبر تک پولیس ریمانڈ پر دیدیا

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں بیوی امبرین فاطمہ کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر علی حسن اور اس کی دوسری بیوی سحرش اور سالے بالاج کو پیش کیا گیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم علی حسن نے اپنی پہلی بیوی کو دوسری بیوی سحرش سے مل کر قتل کیا لہذا ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ دیا جائے ،ملزمان سے تفتیش کرنا ہے اور ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالا پستول بھی برآمد کرنا ہے جبکہ ملزم علی حسن نے اعترافی بیان میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے یہ اعتراف کیا ہے جس پر علی حسن کا کہنا تھا کہ میں نے ہی اپنی بیوی کو قتل کیا ہے اور میری دوسری بیوی سحرش اور سالے کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ۔عدالت نے ملزم علی حسن سمیت ملزمان کو اٹھائیس دسمبر تک پولیس ریمانڈ پر دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن