نوازشریف کو مفروضوں پر سزا بڑا سوالیہ نشان ہے:خواجہ غلام شعیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما خواجہ غلام شعیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو دی جانے والی سزا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفروضوں پر سزا بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی خان حکومت نے سارا زور اپوزیشن کو دبانے اور دھمکانے پرلگادیا ہے نوازشریف کو دی جانے والی سزا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ قوم نے پہلے بھی نواز شریف کے نااہلی فیصلے کو مسترد کیا العزیزیہ ریفرنس کو بھی تسلیم نہیں کرے گی مسلم لیگ(ن) کے کارکن اورعوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔آنے والا کل نواز لیگ کا ہے انشاء اللہ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے نواز شریف نااہلی کیس کی طرح سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن