لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹھنڈے موسم میں کامران اکمل اور علی خان کی لہو کو گرما دینے والی اننگز،لاہور وائٹس نے اسلام آبا د،راولپنڈی نے کراچی کوقابو کر تے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی نے 9وکٹوں پر 157رنز کا مجموعہ تشکیل دیا کراچی کی ٹیم مقررہ اوور میں 4وکٹوں پر 151رنز بنا سکی کراچی کی جانب سے فواد عالم نے 52رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ اننگز بھی کراچی کو فتح نہ دلا سکی۔دوسرے میچ میں لاہور ریجن نے کامران اکمل اور بعد میں علیخان کی طوفانی اننگز کی بدولت ایونٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل 219رنز کا مجموعہ تشکیل دیا ،کامران اکمل نے 52گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ علیخان نے21گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کی وہ 22گیندوں پر 51رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔اسلام آبا دکی ٹیم مقررہ اوور میں 8وکٹوں پر 131رنز بنا سکی۔فائنل میچ آج سہ پہر3بجے کھیلا جائیگا۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ لاہور وائٹس اور راولپنڈی کامیاب‘فائنل میں پہنچ گئے
Dec 25, 2018