لاہور(نمائندہ سپورٹس)ہاکی لیگ اور ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے شیڈول میں مماثلت پی ایچ ایف حکام کے لئے درد سر بن گئی جس کے باعث آئندہ برس جنوری میں شیڈول پاکستان ہاکی لیگ کے ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ آئندہ برس 12 تا 19 جنوری تک لاہور میں کروائے جانے کی تجویز ہے تاہم پاکستان لیگ اور پروہاکی لیگ کی تاریخوں میں مماثلت کی وجہ سے حکام ایک بار پھر شیڈول کو تبدیل کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔