ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا‘ انشاءاللہ فیصلے ختم ہو جائیںگے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیںگے۔ ایک ہی شخصکو چوتھی بار سزا دی گئی۔ تین نسلیں کنگھالنے کے بعد ایک پائی کی کرپشن نہ کک بیک ملی۔ فیصلے مرحوم داداد کے کاروبار سے متعلق آئے۔ مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ فیصلہ نوازشریف کی امانت‘ صداقت پر ایک اور مہر ہے۔ فیصلے ختم‘ نوازشریف کی سچائی رہ جائے گی۔ حکومتی طاقت اور اختیار ہوتے ہی ختم ہونے کیلئے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات پلٹتے دیر نہیں لگتی۔ ظلم جب حد سے بڑھ جاتاہے تو مٹ جاتا ہے۔
مریم نواز

ای پیپر دی نیشن