عسکری بینک اور سیرین ایئر کے مابین معاہدہ

کراچی (کامرس رپورٹر) عسکری بینک لمیٹڈ اور سیرین ایئر کے مابین ایک MoU پر دستخط کئے گئے، جس کی رو سے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ کے صارفین یکم جنوری 2019 سے اندرون ملک ہوائی سفر پر 15 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔MoU پر عابد ستار، صدر و چیف ایگزیکٹیو، عسکری بینک لمیٹڈ اور سہیل گل خان، سی ای او سیرین ایئر نے دستخط کئے۔تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن