اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔ اپنے پیغام میں آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرف سے دئیے گئے رواداری اور عقائد کی آزادی کے اصول آج بھی اتنے ہی اہم ہیں جیتنے پہلے تھے۔ آسٹریلیا پاکستان کے ایک پائیدار دوست کی حیثیت سے پاکستان میں رواداری اور برداشت کے ان اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔
آسٹریلین ہائی کمشنر کا قائداعظم کے یوم ولادت پر مبارکباد کا پیغام قائداعظم کے اصول عقائد کی آزادی آج بھی اتنے اہم ہیں جتنے پہلے تھے: مارگریٹ
Dec 25, 2018