موسم کی بدلتی صورتحال این ایچ اے موبائل ایپ پر دستیاب ہے،مرادسعید

Dec 25, 2018

اسلام آباد(خبر نگار)ملک میںموجودہ دھند،موسم اورٹریفک کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیرمواصلات اورپوسٹل سروسز مرادسعیدکی صدارت میںاہم اجلاس ہواجس میں وزارت مواصلات ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورنیشنل ہائی ویزاورموٹروے پولیس کے سینئرافسران نے اجلاس میںشرکت کی۔ مرادسعیدنے این ایچ اے اورنیشنل ہائی ویزاورموٹروے پولیس کے افسران کوہدایت کی کہ میڈیاکے ذریعے عوام کوآگاہ کیاجائے کہ دھند،موسم اورٹریفک کی بدلتی صورتحال این ایچ اے موبائل اپپ پرچوبیس گھنٹے دستیاب ہے جواپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔این ایچ اے نیٹ ورک پرسفرکرنے والوںسے گزارش ہے کہ وہ اپنے موبائل پراین ایچ اے کاموبائل ایپ ڈائون لوڈکرکے سفرسے متعلق آگاہی حاصل کرتے رہیں۔جس سے سفرکومحفوظ بنانے میںمددملے گی۔

مزیدخبریں