قائداعظمؒ کے بعد پاکستان طالع آزمائوں کے ہتھے چڑھ گیا، حامدموسوی

اسلام آباد (پ۔ر)سپریم شیعہ علماء بور ڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاہے کہ قائداعظم کے بعد پاکستان ایسے طالع آزمائوں کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں نے خوب لوٹ کھسوٹ مچائی ، وطن کوڈکٹیٹروں ،مارشل لائوں کاسامنارہا، ازلی دشمن نے کئی بارجارحیت اورجنگیں مسلط کیں ، ہم آدھاملک گنوانے کے باوجودبھی عبرت حاصل نہ کرسکے ، تمام بحرانوں کی سب سے بڑی وجہ عدل وانصاف کافقدان ہے، اگر حکمران ، سیاستدان خودکودوقومی نظریہ اساسی،ایٹمی قوت اورناقابل تسخیراسلام کے قلعے پاکستان کے محافظ وپاسدارثابت کرناچاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن