واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہارورڈ اور ایم آئی ٹی سمیت امریکہ کی سرفہرست 65 یونیورسٹیز نے غیر ملکی طلباء سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی کی مخالفت کر دی ہے اور انتباہ کیا کہ اس کے ہائر ایجوکیشن سسٹم پر اثرات پڑیں گے۔ ایک پٹیشن میں فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا۔ اگست میں نئی پالیسی میں طلباء پر کئی قسم کی پابندیاں لگائی گئیں تھیں۔ نئے قانون سے انٹرنیشنل طلبائ، سکالرز اور ادارے جو انہیں اکاموڈیٹ کرتے ہیں متاثر ہونگے۔