بی جے پی کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرناپڑے گا

Dec 25, 2018

حیدرآباد،بھارت(آئی این پی)2019 کے عام انتخابات میں ہندوستان کی قومی سیاسی جماعت بی جے پی کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے۔حال ہی میں 5ریاستوں میں کراری شکست کا سامنا کرنیوالی بی جے پی اس پیش گوئی کے بعد کافی فکر مند اور خوفزدہ ہے۔بی جے پی کی شکست کی یہ پیش گوئی اور دعوی امریکی تھنک ٹینک بروکنگ انسٹیٹیوشنز نے کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا چنائو میں بی جے پی179نشستوں پر ہی جیت پائیگی۔ اسے 103 نشستو ں کا نقصان ہوگا۔ بروکنگ انسٹی ٹیوشنز نے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے ووٹنگ پیٹرن اور موجدہ لوک سبھا نشستوں کا حساب لگا کر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی اتحادی پارٹیاں بھی کئی نشستوں پر شکست کھاسکتی ہیں،وہ28نشستوں پر محدود رہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ2014 میں بی جے پی کو282نشستیں حاصل ہوئی تھیں اور اسکی اتحادی جماعتوں نے54سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس مرتبہ بی جے پی کیلئے مخالف ماحول واضح نظر آرہا ہے۔تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بی جے پی کو سب سے زیادہ نقصان گجرات،مدھیہ پردیش اور بہار میں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں