جے آئی ٹی خفیہ والیم 25 میں زرداری، فریال تالپور کی بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیل شامل

Dec 25, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی کے خفیہ والیم 25 کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ والیم 25 تین حصوں پر مشتمل ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ والیم 25 سسٹم آف کرپشن اور آصف زرداری کی امریکہ میں جائیداد پر مشتمل ہے۔ آصف زرداری، فریال تالپور کی کی لندن، دبئی اور فرانس میں 25 جائیدادوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ دونوں کی اندرون سندھ زمینوں پر قبضوں اور 120 فارم ہاؤسز پر قبضوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

مزیدخبریں