راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اتھارٹی کنزیومر کونسل احمد حسن رانجھا نے معروف بیکری شاپسکو کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کرنے پر مبلغ ایک لاکھ پچپن ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر روالپنڈی وڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل احمد حسن رانجھا نے بحریہ ٹائون راولپنڈی میں معروف راحت بیکرز ، معروف رشید سویٹس اور بریڈ اینڈ بٹر نامی بیکریز کو چیک کیا تو انہوں نے اپنی تیار کردہ اشیاء پر تاریخ تیاری و اختتام ، اجزائے ترکیبی، اور ریٹ درج نہ کیے ہوئے تھے جو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی اور صارفین کے ساتھ زیادتی پر مبنی ہے جس پر اتھارٹی کنزیومر کونسل احمد حسن رانجھا نے تینوں بیکریز فی کس پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ پنجاب کنزیومر ایکٹ کے تحت اشیاء فروخت کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ اشیاء کی پیکنگ پر ان چیزوں کا اظہار ہر صورت کریں ،دریں اثناء کپڑے کی شاپ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکاندار کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس موقع پر اتھارٹی کنزیومر کونسل احمد حسن رانجھا نے کہا کے صارفین غیرمعیاری اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی سے رجوع کریں ۔