صدر اور وزیراعظم کی اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پردلی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسیحی برادری آج  کرسمس کاتہوارمنارہی ہے۔اس تہوار کومنانے کیلئے دنیابھرکے گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات منعقدکی جارہی ہیں۔صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمرا ن خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحی برادری کو کرسمس کے پرمسرت موقع پردلی مبارکباد دی ہے اور ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں ان کی مخلصانہ کاوشوں کوسراہاہے۔صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے عقیدے، مسلک یامذہب سے بالاتر ہوکرانہیں مساوی حقوق اورآزادی فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں تمام مسیحی شہریوں کوپرامن اورپرمسرت کرسمس کی مبارکباددی۔

ای پیپر دی نیشن