کابل:حکومتی کمپاونڈ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

Dec 25, 2018 | 11:44

ویب ڈیسک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپائونڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاونڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورمارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے عمارت میں پھنسے 350 افراد کو آزاد بھی کرا لیا ہے، افغان فورسز نے رات گئے عمارت کو کلیئر کیا۔واضح رہے کہ کابل میں  وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا.

مزیدخبریں