آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت۔۔۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے پاکستان کی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، مسیحی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، مسیحی برادری نے قیام پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، ملکی دفاع میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، یہ افواج پاکستان کا بھی حصہ ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرائسٹ چرچ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی اور ملکی دفاع میں بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے لیے مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے جب کہ یہ افواج پاکستان کا بھی حصہ ہیں۔کرسمس کی تقریب میں شرکت پر مسیحی برادری نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔