میکسیکن گورنر شوہر سمیت حادثے میں ہلاک

 ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا اور اُن کے شوہر رافیل مورینو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں وسطی پوئبلا کی نومنتخب گورنر مارتھا اریکا، اُن کے شوہر سابق سینیٹر رافیل مورینو، پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔میکسیکوکے نومنتخب صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گورنر مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور دس دن قبل ہی گورنر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا جب کہ اُن کے شوہر بھی گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن