وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی کی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی اور قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک 'کیس اسٹڈی' قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، 'پاناما اور جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں'۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ 'جس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چوری کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے
The Panama JIT report & the Fake Accounts JIT report are case studies in how states fail - getting impoverished & drowning in debt. The scale & methods used for siphoning off public money are incredulous & mind-boggling.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2018
وزیراعظم نے مزید لکھا، 'مجھے ان لوگوں پر حیرت ہے، جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں'۔
I am puzzled & perplexed by those who, despite having read the two reports, are still defending the plunderers. https://t.co/ExUNShuqdE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2018