چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو مارا گیا: نجی میڈیاکا دعویٰ

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا، اسلم اچھو افغانستان میں خودکش حملے میں اپنے انجام کو پہنچا۔

ذرائع کے مطابق قندھار میں بی ایل اے کمانڈر اسلم اچھو کی رہائشگاہ کے باہر خودکش حملہ ہوا جس میں اسلم اچھو، کریم مری، روستو، تاجو اور فرید سمیت 7 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔حملے کے وقت اسلم اچھو دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا، اسلم اچھو کراچی چینی قونصل خانے پر حملے اور دلبدین میں چینی باشندوں کی بس پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ای پیپر دی نیشن