یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا بائیسویں کانووکیشن،1600طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

لاہو ر(پ ر) پنجاب کے بائیسویں (22nd)کانووکیشن کی پر وقارتقریب گذشتہ روز ایکسپو سنٹر، جوہرٹائون میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب چوہدری محمدسرور ، گورنر پنجاب تھے جبکہ گیسٹ آف آنر سلمان اکرم راجہ،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان تھے۔ کارپوریٹ سیکٹر سے سینئر ایگزیکٹیوز بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں پروریکٹر یو سی پی پروفیسر ڈاکٹر منصور احمداور فیکلٹیزڈینز کے علاوہ ذہین طلباء و طالبات، اساتذہ ، والدین اورمعزز مہمانوںکی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔1600طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیںجبکہ 98پوزیشن ہولڈرز کو شاندار تعلیمی کار کردگی پر گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے بھی دیے گئے ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کی ہو نہار طالبہ فاطمہ التزہرہ نے رول آف آنر حاصل کیا رواں سال انٹرپرینیورشپ ایوارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس کا مقصد انٹرپرینیورشپ کا فروغ اور حوصلہ افزائی ہے اور اس ایوارڈ کی حقداریمنـیــ فاطمہ قرار پائیں۔اورمعید احمد نے سرٹیفیکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوا تین کا معا شرے کی ترقی میں اہم کر دار ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیاں اعلیٰ پوزیشن حا صل کر نے میں لڑکوں سے کہیں آگے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن