لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں مفتی قاسم فخری نے عمران خان کے متعلق سو فیصد درست کہا ہے ۔تمام چمچے کرچھے ایک بدزبان شخص کا دفاع کرنے کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ہمیں دین یہی سیکھا تا ہے کہ ہر حال میں ناموس رسالت ؐکا دفاع کرنا ہے۔ظالم و جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے۔