لاہور(نمائندہ خصوصی) نیوائیرنائٹ سے پہلے ون ویلرز کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹرمکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گاموٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائیلنسرموٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کی زیر صدارت ون ویلنگ، کم عمر ڈرائیونگ، تیزرفتاری اور کرتب دیکھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔