دینہ ( نامہ نگار)دینہ منگلا روڈ پر واقع بسم اللہ بیکرز میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی اور زور دار دھماکوں کے ساتھ آگ نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی فوری اطلاع ریسکیو 1122نے دی گئی ریسکیو نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا مگر دوکان میں موجود 30لاکھ سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہو چکا تھا ،مالک چوہدری نصیر ولد فاروق ربانی سکنہ نیوہڈالی نے بتایا کہ رات کو میں دوکان بند کر کے گھر پہنچا ہی تھا کہ پندرہ منٹ بعد اطلاع ملی کے دوکان میں آگ لگی ہوئی ہے ،اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔