کلر سیداں (نامہ نگار)تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کا اگلا ٹائر نکل جانے کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں نو خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی اور ٹریفک وارڈنز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچانے میں مدد کی۔زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ کومل دختر بشیر سکنہ چوکپنڈوری،52 سالہ رخسانہ زوجہ بشیر سکنہ چوکپنڈوری، 60 سالہ نثارہ زوجہ ریاض سکنہ کوری روڈ،60 سالہ عابدہ زوجہ ساجد سکنہ شاہ باغ،28 سالہ سحرش زوجہ اصغر علی سکنہ شاہ باغ،27 سالہ سفیہ زوجہ عاشر سکنہ چوآ خالصہ،انیسہ دختر عاشر،45 سالہ صاعقہ زوجہ رفاقت سکنہ کلر سیداں اور 34 سالہ روبینہ سکنہ چوکپنڈوری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔