بے نظیر بھٹو کی 12 ویںبرسی پرنیاگولیمار میں شمعیں روشن

کراچی( سٹی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع وسطی کراچی کے زہر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقع پر نیاگولیمار چورنگی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شعبہ خواتین ضلع وسطی کی صدر شاہینہ سعیدہ، جنرل سیکرٹری زرین موسی، سبین دوست محمد، قمر شیخ، قمر سلطانہ، مہرالنسائ، ریحانہ سمیع، نسیم ناز، زبیدہ بلوچ، ندا زاہد جبکہ ظفر صدیقی، سردار خان،حبیب الدین جنیدی، صمد گبول، سعید چائولہ، عارف قریشی، سہیل عابدی، فرید انصاری، اصغر لال، عاطف بلوچ، امتیاز خان، سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید بے نظیر بھٹو کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع وسطی کی صدر شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ دختر مشرق شہید بے نظیر بھٹو بارہ برس بعد بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، ان کی شہادت سے ملک و قوم کو جو نقصان پہنچا اس کی تلافی ممکن نہیں وہ عالمی سطح کی لیڈر تھی ان کے وژن اور سیاسی بصیرت کو دنیا نے تسلیم کیا۔ دہشت گردوں نے بی بی یہ سوچ کر شہید کیا کہ شاہد وہ ہم سے ہماری قائد کو جدا کرلینگے لیکن شہید بی بی کی سیاسی سوچ و فکر قیامت تک پیپلزپارٹی کے ورکرز کے لئے مشعل راہ ہیں وہ ہم سے روحانی طور پر جدا نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی طرح نڈر اور بہادر لیڈر ہیں سلیکٹیڈ نیازی حکومت بہت جلد ماضی کو قصہ ہوجائیں گے۔ پی پی شعبہ خواتین ضلع وسطی کی جنرل سیکرٹری زرین موسی نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن کو بی بی کو ہم سے جدا کیا گیا ان شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن