شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سید جاوید علی شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت اس بات کی گواہی ہے کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات برآمدگی کا جھوٹا الزام لگایا گیا، رانا ثناء اللہ کا صبر اور ان کی اہلیہ کی مثالی بہادری آخرکار رنگ لے آئی۔ پانچ مہینے کی حبس بے جا بلاآخر اختتام کو پہنچی اور جمہوریت کے چاہنے والوں کی نظر میں رانا ثنائ اللہ کا قد کاٹھ اور بھی بڑھا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔
رانا ثناء اللہ کی ضمانت سے انکی بیگناہی ثابت ہوگئی:سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ
Dec 25, 2019