لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر مشرف کی خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ فل بنچ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں۔ فل بنچ نو جنوری کو سماعت کریگا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی۔ پرویز مشرف نے اپنے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کو چلنج کیا ہے اور خصوصی عدالت کو کارروائی کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔