سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ اہم دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ اہم دورے پر کل جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی مہمان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...