مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس کا شوپیاں، بار ہمولہ میں کریک ڈاؤن، 8 نوجوان گرفتار

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مسلسل 142ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے۔ وادی کشمیر میںپری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں۔ بھارتی پولیس نے شوپیاں اور باہمالہ کے اضلاع سے آٹھ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے شوپیاں کے علاقوں واری پورہ اور کٹ پورہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دریںاثناء ضلع کشتواڑ میں اچانک آگ لگنے سے ایک اسپیشل پولیس افسر زخمی ہوگیا ۔ ضلع رام بن میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بس سڑک سے پھسلنے کے باعث بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر کے مطابق بٹوٹ سے رام بن جانے والی بس سڑک کے کنارے ایک درخت سے رکنے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے بچ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن