نوازشریف کی دل کی شریان سکڑ گئی، ہارٹ اٹیک کا خطرہ، اسپتال ذرائع

 مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی شریان سکڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے کیونکہ شریان میں پیچیدگی کی وجہ سے انہیں انجائنا کے درد کی شکایت ہے،  گزشتہ روز ہونے والے ای ٹی اسکین کی رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کےدل کوخون پہنچانےوالی شریان سکڑگئی، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم کی بیماری پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

ای پیپر دی نیشن